سیلاب زدگان کے لئے پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں لائق تحسین ہیں، شازیہ مری

Published on September 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

111اسلام آباد (یو این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کسی قسم کا لالچ نہیں، ملک میں نظام اور جمہوریت بچانے کے لئے ہم اپنا جمہوری کردار ادا کریں گے، سیلاب زدگان کے لئے پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں لائق تحسین ہیں، آزادی دلانی ہے تو اس سوچ سے دلائی جائے جو قوم کو تقسیم کر رہی ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریاں افسوسناک ہیں، سیلاب زدگان کے لئے پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں لائق تحسین ہیں، پاک فوج کے بہادر جوان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مادر وطن کے دفاع کے لئے بھی گرانقدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں، آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے، بھارت کی طرف سے اشتعال انگیز کارروائیاں افسوسناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر مسلم پاکستانیوں کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے، صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، عالم اسلام غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو پارلیمنٹ سے رہنمائی لے کر تمام فیصلے کرنے چاہئیں، پیپلزپارٹی کو کسی قسم کا لالچ نہیں ہے، ہم کسی کی کرسی نہیں بلکہ جمہوریت کو بچانے کے لئے آگے بڑھے ہیں، ہم اپنا جمہوری کردار ادا کریں گے کیونکہ جمہوریت کے لئے ہماری شہید قائد محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے، ہم چور دروازوں سے نہیں آتے، ہمیشہ پاکستان کے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes