کویت میں بھی ’’گونوازگو‘‘ کے نعرے گونجنے لگے

Published on September 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 510)      No Comments

nwa
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) کویت میں بھی ’’گونوازگو‘‘ کے نعرے گونجنے لگے ۔پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’یوم دفاع اور ضرب عضب کی تقریب بدمزگی کا شکار ہونے سے بچ گئی اس تقریب کے مہمان خصوصی ویلفیئر سیکرٹری سفارت خانہ پاکستان نوردین داوڑ تھے۔تقریب میں مقامی فنکاروں نے قومی وملی گیتوں کے علاوہ کچھ پوپ گیت بھی گانے شروع کردئیے جس پر تقریب کے سپانسر محمد عارف بٹ اور حافظ محمد شبیر نے اس پر اعتراض کیا اور کہاکہ آپ اپنے موضوع سے ہٹ رہے ہیں جس بعض حاضرین نے بھی اعتراض کیا اور احتجاجاًتقریب سے واک آؤٹ کردیا لیکن انتظامیہ نے فنکاروں کو پوپ گیت گانے سے منع کردیا عوامی نیشنل پارٹی کے صدر جہانزیب خان ،اور چوہدری فیاض احمد صدر پی ڈبلیوایس نے کہاکہ ایسے موقعوں پر اگر کوئی فنکار اپنی سے مرضی سے ایسا گیت گا لیتاہے تو اس کی دل شکنی کی بجائے حوصلہ افزائی کرنی چاہئے لیکن ان کو سمجھا دیاجائے گا آئندہ موقعہ کی مناسبت سے گیت پیش کیاکریں اور یہ طریقہ درست نہیں ۔جب کچھ لوگ احتجاج کرکے باہر گئے تو وہاں منچلوں نے نعرے لگانے شروع کردئیے اورتقریب بدمزگی کا شکارہونے لگی تو بعض معززاراکین نے احتجاج کرنے والوں کو راضی کرکے واپس تقریب میں لے آئے ۔تو منچلوں نے ’’گونوازگو‘‘ کے نعرے لگا دئیے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog