لاکھوں بہن بھائی مائیں بہنیں اور بیٹیاں کمسن بچے بوڑے مرد خواتین ہماری امداد کے منتظر ہیں ریاض خلجی

Published on September 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

unnamed
ہارون آباد(یواین پی)سیلاب زدگان ہمارے بھائی ہیں اور مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے مصائب و تکالیف کی داستان سن کر ہر مسلمان کا دل بھر آتا ہے اور اسلامی تاریخ گواہ ہے کہ مسلمان بھائیوں نے ہر کڑے وقت می اپنے بھائیوں کو سہارا دیا ہے اور ہر ممکن حد تک انہیں مدد بہم پہنچائی ہے سیلاب میں گھرے ہوئے ہمارے لاکھوں بہن بھائی مائیں بہنیں اور بیٹیاں کمسن بچے بوڑے مرد خواتین ہماری امداد کے منتظر ہیں اور ان تک امداد پہنچانا ہمارا دینی اخلاقی اور سماجی فریضہ ہے یہ بہت بڑی نیکی ہے اور اس نیکی کے لیے سبھی کو آگے بڑھ کر اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈالنا چاہیے ان خیالات کا اظہار ہاتف ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ)ہارون آباد کے زیر سیلاب زدگان امدادی کیمپ بالمقابل بلدیہ دفاتر کے حوالہ سے صدر سوسائٹی ملک محمد ریاض خلجی ،جنرل سیکرٹری محمد طارق جاوید و دیگر عہدیداران و ممبران نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کرنا وقت کا تقاضا ہے اور وقت کی پکار پر ہم سب لبیک کہیں گے ہماری تمام مسلمان بہنوں اور بھائیوں سے اپیل ہے کہ وہ ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کے کیمپ میں امداد جمع کروائیں انشاء اللہ ماضی کی روایات کی طرح اس بار بھی سیلاب زدگان تک امدادی سامان پہنچایا جائے گا امدادی کیمپ میں عوام کا جذبہ قابل ستائش ہے اور زندہ دلان ہارون آباد سے اس سے بھی بڑھ کر امداد کی امید لگائے ہوئے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog