چیمپئنز لیگ ٹی 20، نادرن نائٹس نے لاہور لائنز کو 72 رنز سے ہرا دیا

Published on September 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 937)      No Comments

014رائے پور (یو این پی) چیمپئنز لیگ ٹی 20 کوالیفائنگ میں نیوزی لینڈ کی نادرن نائٹس نے پاکستان کی لاہور لائنز کو 72 رنز سے شکست دے دی، اس فتح کے بعد نادرن نائٹس کے مین راؤنڈ میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ فاتح ٹیم نادرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے، ڈینیئل فلین اور بی جے واٹلنگ نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ لاہور لائنز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18 اوورز میں 98 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سعد نسیم کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کیوی باؤلرز کو جم کر نہ کھیل سکا۔ سعد نسیم نے 58 رنز بنائے، دیگر بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ ٹم سودی نے تین جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور ایش سودی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، ٹم سودی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو رائے پور میں سی ایل ٹی 20 کوالیفائنگ کے تیسرے میچ میں لاہور لائنز کے کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ نادرن نائٹس کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے، کپتان ڈینیئل فلین اور بی جے واٹلنگ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور بالترتیب 53 ، 53 رنز بنائے۔ ڈینیئل ہیرس 20 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ لاہور لائنز کی جانب سے اعزاز چیمہ نے تین جبکہ آصف رضا، محمد حفیظ اور عدنان رسول نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ لاہور کی ٹیم ٹم سودی، ٹرینٹ بولٹ اور ایش سودی کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 18 اوورز میں 98 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئی۔ سعد نسیم کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکا۔ سعد نسیم نے 58 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں ناصر جمشید 5 ، احمد شہزاد 2 ، کپتان محمد حفیظ 5 ، عمر صدیق 3 ، عمر اکمل ایک، آصف رضا 5 ، وہاب ریاض 2، عدنان رسول 4 اور عمران علی 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹم سودی نے تین جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور ایش سودی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题