سپریم کورٹ نے حلقہ پی پی 97گوجرانوالہ سے چوہدری محمد اشرف وڑائچ کی رکنیت بحال کردی

Published on September 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

66
اسلام آباد ۔۔۔سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97گوجرانوالہ سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد اشرف وڑائچ کی رکنیت بحال کرتے ہوئے دیگرفریقین کونوٹس جاری کردیئے۔ جمعرات کوجسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اشرف وڑائچ کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کی۔ ٹریبونل نے مخالف امیدوارکی جانب سے دھاندلی کے الزامات کے پیش نظر چوہدری اشرف کونااہل قراردیتے ہوئے اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کاحکم دیاتھا جس کیخلاف انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیاتھا۔ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد چوہدری اشرف کی رکنیت بحال کرتے ہوئے ان کے حریف امید وارناصرچیمہ کونوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 15 اکتوبرتک ملتوی کردی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes