ایشین گیمز، جنوبی کوریا 12 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

Published on September 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 916)      No Comments

6
انچیون۔۔۔ ایشین گیمز میں میزبان جنوبی کوریا اور چین 12، 12 گولڈ میڈلز کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں 17 ویں ایشین گیمز میں مختلف کھیلوں کے مقابلے بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ میں گزشتہ روز بھی جنوبی کوریا، چین اور جاپان کے کھلاڑی چھائے رہے۔ اب تک کے مقابلوں میں میزبان ملک جنوبی کوریا 12 گولڈ، 10 سلور اور 9 برانز میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جنوبی کوریا کے مجموعی تمغوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔ چین 12 سونے، 9 چاندی اور 11 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جاپان کا 7 سونے، 8 چاندی اور 11 برانز میڈلز کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔ منگولیا دو گولڈ، دو سلور اور چار برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے جبکہ قزاقستان دو گولڈ، ایک سلور اور پانچ برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ چائنیز تائپے، شمالی کوریا، بھارت اور ملائیشیا ایک ایک گولڈ میڈل کے ساتھ بالترتیب چھٹے، ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر ہے۔ پاکستان نے ابھی تک کوئی میڈل حاصل نہیں کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog