الیکشن آبزرورزکی رپورٹ عمران خان کے دعوؤں کی تردید کرتی ہے،انوشہ رحمن

Published on September 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 726)      No Comments
11
اسلام آباد ۔۔۔وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ الیکشن آبزرورز کی رپورٹ عمران خان کے دعوؤں کی تردید کرتی ہے کیونکہ اس رپورٹ کے اندر نہ تو 35 پنکچروں کا کوئی ذکر ہے اور نہ ہی ناقابل شناخت ووٹوں کا ذکر ہے اور نہ ہی اردو بازار کے اندر بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کوئی تذکرہ ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کی جاری شدہ رپورٹ کے کچھ حصوں کو لیکر ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں۔ حقائق کو توڑ مروڑ کر جھوٹا پراپیگنڈہ کرنا عمران خان کی جماعت کا وطیرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میڈیا میں چلنے والے پی ٹی آئی کے جھوٹ پر مبنی من پسند تشریح کو رد کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پا کستان کی رپورٹ کے مطابق تمام نیشنل اور انٹرنیشنل الیکشن آبزرورز 13 مئی کے الیکشن کو پاکستان کی تاریخ کے بہترین الیکشن قرار دے چکے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ رپورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نہیں بلکہ الیکشن آبزرور کی سفارشات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پا کستان اپنی دو حصوں پر مشتمل رپورٹ جلد ہی شائع کرے گا۔ عمران خان سیاق و سباق سے ہٹ کر رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی غرض سے اپنی مرضی کے حصے بیان کر رہے ہیں۔ ای سی پی نے کہیں نہیں کہا کہ تمام فارم XIV نہیں ہیں۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes