دھرنوں کی وجہ سے اب تک ملکی معیشت کو ایک ہزار روپے سے زائد کانقصان ہو چکا ہے،چوہدری جعفر اقبال

Published on September 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 588)      No Comments

419424PML-N-JAFAR-IQBAL
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) ایم این اے حلقہ این اے 106 چوہدری جعفر اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جس طرح باؤلنگ صرف کرکٹ کے گراؤنڈ میں ہی ہو سکتی ہے اسی طرح مطالبات منوانے کا بہترین فورم پارلیمنٹ ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت سیلاب زدگان کی عملی خدمت کر رہی ہے،دھرنا کی سیاست کرنے والوں نے دعوے کئے تھے کہ وہ دس لاکھ افراد لائیں گے لیکن چند ہزار افراد کو ہی ورغلاء کر اکٹھا کیا جا سکا ہے پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے اب تک ملکی معیشت کو ایک ہزار روپے سے زائد کانقصان ہو چکا ہے دھرنے والے ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ اب عوام میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت پیدا ہو چکی ہے اب وہ فصلی بٹیروں کی بھڑکوں میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف18کروڑ عوام کے وزیراعظم ہیں دھرنا سیاست کرنے والے ملک و قوم پر ترس کھائیں اور بطور اپوزیشن اپنا اہم کردار ادا کریں تاکہ بیرونی دنیا میں پاکستانی قوم نمایاں قوم کے طور پر ابھر سکے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes