چوک سرائے کالا ٹیکسلا میں ٹی ایم اے ٹیکسلا کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن

Published on September 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا(یو این پی)خبروں کی اشاعت مقامی انتظامیہ حرکت میں آگئی،چوک سرائے کالا ٹیکسلا میں ٹی ایم اے ٹیکسلا کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ،چوک کو قبضہ مافیا سے واگزار کرالیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر نے ٹیکسلا چوک میں قائم غیر قانونی اڈوں کے خلاف بھی کریک ڈاون شروع کردیا،اڈوں پر کھڑی متعدد گاڑیاں بند غیر قانونی اڈہ سیل کردیا گیا،سٹی ٹریفک پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے ساٹھ سے زائد رکشے بند کردیئے،کم عمر ڈرائیورز ، اپلائیڈ فار،اور بغیر لائسینس افراد کے چالان ،تین روز میں ستر ہزار روپے سے زائد ریونیو اکھٹا کرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ٹیکسلا کے عوامی مسائلجن میں ٹریفک کی روانی،ٹیکسلا چوک میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار سمیت کئی اہم پہلووں پر مبنی خبریں شائع ہو ئیں جس کے بعدمقامی انتظامیہ حرکت میں آگئی اسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ ، ٹی ایم او قمر زیشان کی نگرانی میں سرائے کالا چوک ٹیکسلا میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا، آپریشن کے دوران ٹیکسلا چوک میں متعدد ٹھیوں ، ریڑھی بانوں کو ہٹا دیا گیا جو آمد رفت میں خلل کا باعث بن رہے تھے ، ادہر سٹی ٹریفک پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے کم عمر ڈارئیورز ، بغیر لائسینس اور اپلائیڈ فار رکشوں کو بند کردیا جبکہ چالان کر کے ستر ہزار سے زائد رقم ریونیو کی صورت میں اکھٹی کی،ٹریفک پولیس کے انچارج ظفر عالم ،بیٹ افسران توضیع الحسنین،نذاکت علی،عمران ، ایاز،عتیق و دیگر نے مذکورہ آپریشن میں حصہ لیا،ادہر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا نے ٹیکسلا چوک میں قائم غیر قانونی اڈوں پر بھی ایکشن لے لیا ، اڈوں پر موجود گاڑیوں کو بند کردیا گیا جبکہ اڈوں کو سیل کردیا گیا،عوامی حلقوں کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ مذکورہ آپریشن کو مستقل بنیادوں پر قائم رہنا چاہئے ایسا نہ ہو کہ محض چند روز آپریشن کے بعد صورتحال اسی طرح پھر تبدیل ہوجائے جس طرح اس سے قبل ہوتا رہا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme