پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحٰی 6 اکتوبر کو منائی جائے گی

Published on September 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 739)      No Comments

news-1411654863-5682کراچی (یو این پی) رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی حصے میں آج ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا یکم ذی الحج پرسوں بروز ہفتہ ہو گی جبکہ عید الاضحیٰ 6اکتوبر کو منائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت تمام صوبائی دارلحکومتوں میں جاری رویت ہلال کی مرکزی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے اور ان کی جانب سے کہا گیا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے بھی آج پاکستان میں چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کی۔ جس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے حتمی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان میں یکم ذی الحج 27 ستمبر کو ہو گی جبکہ عید الاضحی 6اکتوبر بروز سوموار  کو منائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes