ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان

Published on September 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,039)      No Comments

images
اسلام آباد ۔۔۔ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے۔ تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر، گلگت بلتستان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک اورتیز ہواؤں / آندھی کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ جمعہ کو دن میں ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں/آندھی کیساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں50 ملی میٹر جبکہ اسلام آباد (سید پور21، گولڑہ 09، زیرو پوائنٹ 05)، دیر، ایبٹ آباد 21، مالم جبہ19، گڑھی دوپٹہ10، راولاکوٹ09، مظفر آباد، بالاکوٹ08، مری 07، میر کھانی، کالام06، لوئر دیر، چترال، استور05، کوٹلی04، سید وشریف03، چراٹ، ہنزہ02، راولپنڈی، سکردو، رسالپور میں01ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔جمعرات کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں43 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی42 اوردادو میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy