حکومت کی نہیں جمہوری نظام کی بقاء چاہتے ہیں، آصف زرداری

Published on September 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 727)      No Comments
99
بینظیر بھٹو کی شہادت کے موقع پر احتجاج کا راستہ نہیں اپنایا، ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،
مفاہمت کی پالیسی بینظیر کا درس ہے، دھرنوں سے نہیں پارلیمنٹ سے مسائل حل ہوتے ہیں،سابق صدر
کراچی۔۔۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مفاہمت کی پالیسی بینظیر کا درس ہے، دھرنوں سے نہیں پارلیمنٹ سے مسائل حل ہوتے ہیں، حکومت کی نہیں جمہوری نظام کی بقاء چاہتے ہیں۔سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بلاول ہاؤس کراچی میں سینئر رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے موقع پر احتجاج کا راستہ نہیں اپنایا، ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، دھرنوں سے نہیں پارلیمنٹ سے مسائل حل ہوتے ہیں، پارلیمنٹ جمہوریت کی ماں ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کی نہیں جمہوری نظام کی بقاء چاہتے ہیں، تنقید سے مقبولیت کم نہیں ہوگی، مفاہمت کی پالیسی بینظیر کا درس ہے، کراچی میں پہلے جلسے سے ملک گیر جلسوں کا آغاز ہوگا۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes