امدادی رقوم کی تقسیم کے عمل میں فوری بہتری اور تیزی لانے کی ہدایات دی ہیں ندیم کامران

Published on October 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments

ookk2
جھنگ(یواین پی) صوبائی وزیر ذکواۃ و عشر ملک ندیم کامران نے سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی فراہمی میں سستی کا مظاہرہ کرنے پر بینک آف پنجاب کے افسران اوربینک کی طرف سے نامزد کئے گئے رقوم تقسیم کارموبائل فون کمپنی کے نمائندوں( وینڈرز) سے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے امدادی رقوم کی تقسیم کے عمل میں فوری بہتری اور تیزی لانے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی ناقص حکمت عملی اور بینکوں کی طرف سے بروقت کیش کی عدم فراہمی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی او آفس جھنگ میں منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں صوبائی سیکرٹری جنگلات شیر عالم ،کمشنر فیصل آباد کیپٹن( ر) نسیم نواز اور ڈی سی او راجہ خرم شہزاد عمر بھی موجودتھے۔ڈی سی او راجہ خرم شہزاد عمر نے اس موقع پر بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں سیلاب متاثرین کو اُن کے متاثرہ گھروں کی تعمیر کیلئے امدادی رقم کی پہلی قسط 25ہزار روپے کی ادائیگی کیلئے پی ی ایم اے کی طرف سے فرام کردہ ڈیٹا کی روشنی میں پہلے روز 2275 افراد کو چھ سینٹروں پر لایا گیا جہاں1370کو ادائیگی کی گئی اسی طرح دوسرے روزبھی پی ی ایم اے کی طرف سے فراہم کردہ ریکارڈ کے تحت 5186افراد کو 14سنٹروں پر لایا گیا جہاں 3284افراد کو نقد ادائیگیوں کوکام مکمل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ تیسرے روز 5754افراد کو 14سنٹروں پر لایا گیا ہے جہاں ادائیگیوں کا کام شروع ہے اور ان کے اعدادو شمار رات گئے تک مرتب کئے جائینگے۔ ڈی سی او نے مزید بتایا کہ جھنگ , شورکوٹ ، اٹھارہ ہزاری اور تحصیل احمد پور سیال کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ فیلڈ میں جا کرسیلابی علاقوں میں گرنے والے گھروں کے سروے کا ازسر نو جائزہ لیکر جو افراد امداد کے مستحق قرار پائیں انہیں امدادی لسٹوں میں فوری شامل کیا جائے۔ صوبائی وزیر ملک ندیم کامران نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اعلیٰ سیاسی اور انتظامی قیادت سیلاب متاثرین کو ریلیف پہنچانے کیلئے دن رات کام کررہی ہے اور امدادی رقوم فراہم کرنے کے سینٹروں پر سہولیات بھی فراہم کی جاچکی ہیں مگر بنکوں کی طرف سے بروقت کیش فراہم نہ کرنے کی وجہ سے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں ۔انہوں نے متعلقہ ذمہ داران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے اداروں کے اندورنی معاملات کو خود بہتر بنائیں اور حکومت کے ساتھ کئے گئے معاہدہ کو ہر صورت میں مکمل کریں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes