بکرا ذبح کرنے کا ریٹ 3 ہزار، بچھڑے کا 10 ہزار مقرر

Published on October 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 886)      No Comments

news-1412519434-8542اسلام آباد، لاہور، کراچی (یو این پی) حکمرانوں اور بیوپاریوں کے بعد قصائیوں نے مہنگائی کی ستائی عوام پر ڈرون کرادیا، بکرا ذبح کرنے کا ریٹ 3 ہزار روپے، بچھڑے کے 5 سے 10 ہزار اور اونٹ کے 8 سے 15 ہزار روپے مقرر کردئیے گئے۔ قصائیوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہے، لوگ اتنا مہنگا جانور تو خریدلیتے ہیں لیکن چند ہزار روپے دینے کو تیار نہیں ہوتے۔ شہریوں نے کہا ہے کہ ریٹ تو زیادہ ہیں لیکن کیا کریں، مجبوری ہے، موسمی قصائیوں سے بچنے کےلئے ماہر قصائیوں کی خدمات ہی لینی پڑتی ہیں۔ اسی طرح لاہور میں اناڑی قصابوں کی آمد کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔ یہ اناڑی قصاب گھر کے باہر جانور بندھا دیکھ کر دروازہ کھٹکھٹا کر عید کیلئے بکنگ کروارہے ہیں ،ان کی فیس پیشہ ور اور استاد قصابوں کے مقابلے میں کم ہے، اتاپتہ نہ ہونے کی وجہ سے جو لوگ ان کی بکنگ کروارہے ہیں وہ ایڈوانس نہیں دے رہے صرف ان کا موبائل نمبر ہی حاصل کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy