امریکہ میں ہم جنس پرستی کے حق میں ایک اور اہم فیصلہ

Published on October 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 982)      No Comments

01واشنگٹن (یو این پی) امریکی سپریم کورٹ نے پانچ ریاستوں انڈیانا، یوٹا، اوکلاہاما، ورجینیا اور وسکونسن میں ہم جنس شادیوں کے خلاف اپیلوں کو مسترد کر دیا ہے جس کے نتیجے میں ایسی ریاستوں کی تعداد 30 ہوجائے گی جہاں ہم جنس پرستوں شادیاں قانونی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان اپیلوں کو مسترد کرنے سے سپریم کورٹ نے ان ریاستوں میں ذیلی عدلیہ کی جانب سے کیے گئے فیصلوں کو برقرار رکھا ہے جن میں ان پابندیوں کو ختم کیا گیا تھا۔
امریکہ میں ہم جنس پرست شادیوں کی حمایت کے رجحان میں اضافہ 2013 ءمیں سپریم کورٹ کے دو تاریخی فیصلوں کے بعد ہوااوراپیل کے مسترد کیے جانے کے بعد ان پانچ ریاستوں میں ہم جنس پرست جوڑے شادیاں کر سکتے ہیں جو رکی ہوئی تھیں۔
گذشتہ سال سپریم کورٹ نے ایک وفاقی قانون کو کالعدم قرار دے دیا تھا جو قانونی لحاظ سے شادی شدہ ہم جنس پرست جوڑوں کو حقوق کی فراہمی کو ممنوع قرار دے دیا تھاجس کے بعد امریکہ بھر میں ہم جنس پرست شادیوں کے قوانین کو ذیلی عدالتوں نے کالعدم قرار دیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes