انتیس سالہ امریکی خاتون نے یکم نومبر کو خودکشی کا فیصلہ کرلیا

Published on October 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 639)      No Comments

01نیویارک (یو این پی) 29سالہ امریکی خاتون نے لاعلاج برین ٹیومر کے باعث یکم نومبر کو اپنی جان لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ،انہوں نے اپنی بقیہ زندگی”عزت کے ساتھ“ موت نامی مہم کے حق میں وقف کردی۔امریکی میڈیا کے مطابق جنوری میں برٹنی مینارڈ کے دماغ میں برین ٹیومر کی تشخیص کی گئی تھی ، ابتدائی طور پر ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وہ دس سال تک زندہ رہ سکیں گی تاہم بعد میں ڈاکٹروں نے انہیں صرف چھ ماہ کا وقت دے دیا۔اس خوفناک خبر کے بعد برٹنی کے اہلخانہ نے کیلیفورنیا سے اوریگون منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا کیوں کہ وہ پہلی ایسی امریکی ریاست ہے جہاں لاعلاج امراض میں لاحق افراد کیلئے خود ساختہ خودکشی کا قانون موجود ہے۔قانون کے تحت ایسے مرض میں مبتلا افراد کی زندگی ختم کرنے کیلئے ڈاکٹر دوا تجویز کرسکتا ہے تاہم یہ دوا مریض کو خود ہی کھانی ہوتی ہے اور ڈاکٹر کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔برٹنی نے کہا کہ میری موت میرے کمرے میں اپنے شوہر، والدہ کے ساتھ ہوگی اور میں پر سکون انداز میں اس دنیا سے رخصت ہوجاﺅں گی۔امریکی ریاست اوریگون میں31 دسمبر 2013ءکے بعد سے لے کر اب تک 750 سے زائد افراد اس قانون کا استعمال کرچکے ہیں۔

 

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes