شانگلہ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، مالاکنڈ اورپشاور میں زلزلہ

Published on October 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 848)      No Comments

zalz
اسلام آباد (یواین پی) شانگلہ، مانسہرہ سمیت ملک کے بعض بالائی علاقوں میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی اطلاع دینے والے مرکز کی رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح 5 بجکر54 منٹ پر شانگلہ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، مالاکنڈ اورپشاور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہرنکل آئی۔ ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش میں 175 کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy