کسان خواتین سمیت 58فیصد افراد خوراک و غذائی قلت کا شکار ہیں؛ شمائلہ جاوید بھٹی

Published on October 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 620)      No Comments

unnamedگوجر خان (یو این پی) دنیا بھر میں 15اکتوبر کو عالمی یوم دیہی خواتین اور 16اکتوبر کو خوراک کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ خواتین کی برابری میں سب کی ترقی ہے جبکہ خاندانی زراعت کے فروغ سے دنیا کے لئے خوراک و زمین کی حفاظت یقینی بنائی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن انوائرمینٹل واچ ٹرسٹ شمائلہ جاوید بھٹی نے گرین ویلج سہال کھینگر گوجر خان میں دیہی خواتین اور خوراک کے عالمی ایام کی مشترکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیہی خواتین میں گوشت بھی تقسیم کیا گیا۔ شمائلہ جاوید بھٹی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں پاکستان کو قحط سالی اور سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کے لئے نئی حکمت عملی اپنانی ہوگی۔ زرعی ملک اور خوراک کی سلامتی کی وزارت ہونے کے باوجود پاکستان میں کسان خواتین سمیت 58فیصد افراد خوراک اور غذائی قلت کا شکار ہیں۔ دنیا بھر میں خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کیا جارہا ہے لہٰذا پاکستان میں غذائی سلامتی ہی نہیں خود مختاری کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کرنے ہونگے۔ چھوٹے کسان خواتین ہوں یا مرد ان کے تحفظ کے لئے پالیسیوں کی تشکیل اور نفاذ تقاضہ وقت ہے۔ اس موقع پر صدر پاکستان ایسوسی ایشن آف گرین ایگریکلچرل جرنلسٹس(پاجاج) راجہ جاوید علی بھٹی نے کہا کہ پاکستان میں چھوٹے کسانوں اور غریبوں کے نام پر سیاسی کی جا رہی ہے مگر ان کے لئے انصاف کے دروازے بند ہیں۔ اس صورتحال کے تدارک کیلئے چھوٹے کسانوں کے لئے الگ زرعی پالیسی تشکیل دی جائے ورنہ صورتحال قابو سے باہر ہو جائیگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme