افغان صدرکی ملالہ یوسف زئی کو مبارکبا

Published on October 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments

333
طالبان اپنے بچوں کو تعلیم سے محروم نہ رکھیں، اشرف غنی
جس طرح انہوں نے خود کو تعلیم کی دولت سے محروم کر رکھا ہے اسی محرومی کا شکار اپنی آئندہ نسل کو نہ ہونے دیں
آئیے ہم سب ہاتھوں میں ہاتھ دیکر ملک میں امن و استحکام کو ممکن بنائیں کیونکہ امن کے بغیر ملکی استحکام ناممکن ہے،تقریب سے خطاب
کابل(یو این پی)افغانستان کے نو منتخب صدر اشرف غنی نے طالبان سے تعلیم کے خلاف جنگ کو ختم کرنے اور ملک میں امن کے قیام کے عمل میں تعاون کرنے کے اپیل کی ہے۔ افغان صدر نے یہ بیان اساتذہ کے قومی دن کے موقع پر منعقد ہونے والی ایک تقریب میں دیا۔ انہوں نے کہا، ہم حکومت مخالف مسلح گروپوں سے اپیل کرتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے خود کو تعلیم کی دولت سے محروم کر رکھا ہے اسی محرومی کا شکار اپنے بچوں اور اپنی آئندہ نسل کو نہ ہونے دیں۔ اشرف غنی نے کہا کہ آئیے ہم سب ہاتھوں میں ہاتھ دے کر ملک میں امن و استحکام کو ممکن بنائیں کیونکہ امن کے بغیر ملکی استحکام ناممکن ہے، اپنی مہم کو دوران افغانستان میں تعیلم کے نظام کو بہتر بنانے کا وعدہ کر چکے ہیں اور وہ اپنے عہد کو پورا کرتے ہوئے اپنے پانچ سالہ دور صدارت کے دوران ملک میں اسکول کی سطح کی تعلیم کو معیاری بنانے کے لیے ممکنہ اقدامات کریں گے۔ اشرف غنی نے آئندہ چھ ماہ کے اندر اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے اور انہیں زمین کے پلاٹ دینے کا وعدہ بھی کیا۔ افغان صدر نے پاکستانی ٹین ایجر ملالہ یوسفزئی کو گزشتہ ہفتے امن کا نوبل انعام پانے کی مبارکباد بھی دی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题