موسم سرما کے آغاز میں آئس کریم کا استعمال بچوں کو نزلہ ،زکام ، کھانسی، بخار میں مبتلا کر سکتا ہے ماہر اطفال

Published on October 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 799)      No Comments

cold
جھنگ (یواین پی)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ کے سینئر فزیشن اور ممتاز ماہر اطفال ڈاکٹرنجیب اسلم شیخ نے کہا ہے کہ اکتوبر کے مہینہ میں ابتدائی طور پر موسم سرما کے اثرات شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس عرصہ میں بچوں کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات پر عملدر آمد یقینی بنانا اشد ضروری ہے کیونکہ والدین کی ذرا سی بھی غفلت بچوں کیلئے بیماری اور ان کیلئے پریشانی کا موجب بن سکتی ہے۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ چونکہ شروع ہوتی ہوئی سردی بظاہر بڑوں کو اس انداز سے محسوس نہیں ہوتی لیکن وہ بچوں کو بری طرح متاثر کرتی ہے لہٰذا اکتوبر میں بچوں کو مناسب گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر ا دینا چاہیے اور بچوں کیلئے اے سی کا استعمال بند اور انہیں رات کے وقت کسی نرم کپڑے سے لحاف کے طور پر ڈھانپ کر سلانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ آئس کریم ، کولڈ ڈرنکس ، ٹھنڈے دودھ ، مشروبات ، تلی ہوئی اور کھٹی اشیاء بچوں کیلئے موسم سرما کے آغاز میں انتہائی نقصان دہ ہیں جو بچوں کو فوری متاثر کرتی ہیں اور بچے نزلہ ، زکام ، کھانسی، بخار کے مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جونہی بچوں میں نزلہ یا بخار کی علامات ظاہر ہوں انہیں گھریلو ٹو ٹکوں کی بجائے فوری طور پر چائلڈ سپیشلسٹ کو دکھایا جائے اور بچے کی عمر کے مطابق تفویض کردہ نسخے پر عمل کیا جائے تاکہ کسی قسم کی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes