دھرنے کے قائدین انقلاب کے بجائے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،چوہدری نثار علی خان

Published on October 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

555

اسلام آباد ۔۔۔وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وفاقی دارلحکومت میں دھرنے کے قائدین انقلاب کے بجائے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ ڈانس اور کنسرٹ کبھی انقلاب نہیں لاتے۔دھرنے کے کنٹینرز کے اطراف جعلی ڈگری رکھنے والے اور دیگر جماعتوں کے بھگوڑے جمع ہیں ان کے کردار پر بھی سوالیہ نشان ہیں۔چوہدری نثار علی خان نے ان خیالات کا اظہار کلر سیداں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انجینئر قمر الاسلام راجہ،سردار محمد اسحاق خان ایڈووکیٹ،چوہدری عبدالغفار ،شیخ محمد اکرم اور حاجی ملک محمد ارزم بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کو شدید چیلنجوں کا سامنا ہے اورحکومت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔انھوں نے کہا کہ دھرنے کے قائدین دوسری جماعتوں کے بھی مزے لوٹتے رہے ہیں۔ عمران خان مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے وقت اپنے اطراف لوگوں کا بھی حقیقی کردار بیان کریں۔ عوام کو سچ اور جھوٹ کے درمیان فرق کرنا چاہیئے۔ مسلم لیگ(ن) کو بھی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے ہمیں موجودہ دور میں عوام کی فلاح کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی بھی کسی کے بارے میں غیر شائستہ الفاظ استعمال نہیں کئے اور 30 سال سے مسلم لیگ(ن)کا حصہ ہوں اور رہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme