بیگم نصرت بھٹو کی تیسری برسی کل منائی جائے گی

Published on October 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,205)      No Comments

begum nasurt bhutto with zulfqar ali bhuttoلاڑکانہ (میر شفیق لغاری) شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بیگم اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی والدہ بیگم نصرت بھٹو کی تیسری برسی کل منائی جارہی ہے، کل صبح 8 بجے گڑہی خدابخش بھٹو میں قرآن خوانی ہوگی جس کے بعدکارکنوں اور برسی میں آئے ہوئے لوگوں کے لیے لنگر کا بندوبست کیا گیا ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری،صنم بھٹو،فریال تالپوری سمیت دیگر پارٹی رہنماء مزار پر حاضری دیکر فاتحہ خوانی کریں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے،اس سلسلے میں نوڈیرو میں سابقہ صدارتی ہاؤس میں سادہ تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،صنعم بھٹو،ایم این فریال تالپوری سمیت پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز،ایم پی ایز،سینیٹرز سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں شرکت متوقع ہے،۔
سابقہ خاتون اول بیگم نصرت بھٹو 2011 میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں تھی۔ بیگم نصرت بھٹو نے زندگی کے سیاسی کیریئر میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد کافی عرصہ تک پیپلزپارٹی کو سہارادیا۔ بیگم نصرت بھٹو نے اپنی زندگی میں کافی دشواریوں اور دکھوں کا سامنا کیا بیگم بھٹو نے اپنے شوہر کی پھانسی کے علاوہ اپنے جواں سالہ بیٹے شاہنواز بھٹو اور میر مرتضیٰ بھٹو کی موت کا صدمہ بھی سہہ چکی تھی جبکہ طویل بیماری اور کومہ میں رہنے کے باعث بینظیر بھٹو کی شہادت سے بھی بے خبر رہی،بالا آخر 2011 میں اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes