حکومت آئی سی ٹی میں ہونے والی ترقی کو خوش آئند سمجھتی ہے‘ انوشہ رحمن

Published on October 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 464)      No Comments

33
اسلام آباد ۔۔۔وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کوریا کے شہر بوسان میں منعقدہ آئی ٹی یو ورلڈ کانفرنس 2014ء میں پاکستان کے حوالے سے اپنے پالیسی بیان میں واضح کیا کہ حکومت پاکستان انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں ہونے والی ترقی کو خوش آئند سمجھتی ہے، اس سے لوگوں کو بہت سی سہولیات اور ترقی کے مواقع میسر آئیں گے۔ آئی سی ٹی کا کردار ملکی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، ہمارا مقصد عوام الناس کو ٹیکنالوجی کی سستی اور بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور ان مقاصد کے حصول کیلئے براڈبینڈ کی ترسیل بہترین راستہ ہے۔ انوشہ رحمن نے کہاکہ ٹیلی کام سیکٹر پالیسی کے حوالے سے ہمارا وژن آئی ٹی یو کے 2020ء ماڈل سے ہم آہنگ ہے کیونکہ ہم اگلے مرحلے میں معاشی اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے براڈبینڈ کی تفریق کو ختم کر کے ’’ایکسلریٹڈڈیجائزیشن ایکو سسٹم‘‘ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ آئی سی ٹی انفرااسٹرکچر کی ترقی، خواتین کے حقوق کے تحفظ، بہتر تعلیم، روزگار کے مواقع اور بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ وزیر مملکت انوشہ رحمن نے اس موقع پر کوریا کے آئی سی ٹی وزیر مسٹر چوئی ینگھی سے ملاقات کی اور انہیں کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy