آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ: بیٹسمینوں میں یونس خان کا ساتواں نمبر

Published on October 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 807)      No Comments

888
دبئی(یو این پی) دبئی ٹیسٹ میں کامیابی کے ساتھ ہی پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ بھی بہتر ہوگئی ہے، دونو ں اننگز میں سنچریاں بنانے والے یونس خان چار درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔دبئی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 221 رنز سے ہراکر پاکستان ٹیم رینکنگ میں پانچویں نمبرپر آگیا،میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے یونس خان ایک بار پھر ٹاپ ٹین میں واپس آگئے،چار درجے ترقی حاصل کرنے کے بعد اب وہ ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں،کپتان مصباح الحق دسویں سے گیارہویں پوزیشن پر چلے گئے۔اسد شفیق 21ویں ،اظہر علی 27ویں اور دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف 80 گیندوں پر سنچری داغنے والے سرفراز احمد 38ویں نمبر پر پہنچ گئے۔اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے بھی 14 درجے ترقی پاکر 52 واں نمبر حاصل کرلیا،سری لنکا کے کمار سنگا کارا پہلی اور جنوبی افریقا کے اے بی ڈیلولیئرز کی دوسری پوزیشن ہے۔بولنگ میں ڈیل اسٹین بدستور پہلے نمبر پر ہیں ،رائن ہیرس دوسرے اوررنگنا ہیراتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔دبئی ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے ہیرو ذوالفقار بابر 46 درجے ترقی کے بعد 51 ویں اور ڈبیو ٹیسٹ میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ 62 ویں نمبر پر ہیں۔پابندی کا شکار سعید اجمل اب بھی ٹاپ ٹین میں موجود واحد پاکستانی بالر ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog