جب تک کشمیریوں کو ان کا حق خوددراریت نہیں مل جاتا حکومت آواز بلند کرتے رہیں گے محمداسلم خان

Published on October 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 487)      No Comments

m aslam khan
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے )جب تک کشمیریوں کو ان کا حق خوددراریت نہیں مل جاتا حکومت پاکستان اورعوام اپنے کشمیری بھائیوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہار کویت میں پاکستان کے سفیر محمداسلم خان نے سفارت خانہ پاکستان قائداعظم ہال میں کشمیریوں کے ساتھ اظہاریک جہتی اوریوم سیاہ کے موقعہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی بارباراوربلاوجہ اشتعال انگیز کاروائیوں سے خطہ امن خطرے میں پڑ جائے گا جس سے عدم استحکام پیداہوا ہوگا تو ہر ملک پر اس کا اثرپڑے گا ۔سفیر پاکستان نے کہاکہ 67سال سے کشمیریوں کے جذبہ اورتحریک آزادی میں کسی قسم کی کمی نہیں ہوئی وہ اسی طرح تازہ دم اپنی آزادی اورحق خوددراریت کے لئے کوشاں جس طرح وہ 6دہائیوں سے کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے کوئی نیا مطالبہ نہیں کیا بلکہ اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرارداد کے مطابق مطالبہ کررہاہے کہ کشمیریوں کو ان کی مرضی کے مطابق جینے کاحق دیاجائے ۔پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے بھی اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے دوران کشمیر یوں کی آزادی کے بارے کہاکہ کشمیریوں کو ان کی آزادی دی اوربھارت کے ظلم وستم اوربربریت کے خلاف عالم اسلام اورعالمی طاقتیں اپنا کرداراداکرے ۔پاکستان نے ہمیشہ پُرامن جدوجہد کی ہے اورمسئلہ کشمیرکے حل اورقیام امن کے لئے کوشاں ہے ۔بھارت نے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کرکے ایک بارپھر اپنی بربریت کا ثبوت دیا ہے اوربھارت علاقہ میں امن کا خیرخواہاں نہیں جس سے دوسرے ممالک میں بھی تشویش پائی جاتی ہے ۔لہذا بھارت کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق عمل درآمد کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان حق خوددراریت دے کر علاقہ میں قیام امن کی بنیاد رکھے ۔تقریب کے آغاز میں حافظ عمران کے تلاوت قرآن حکیم کی اورحافظ محمد شبیر نے دعاکی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题