ہارون آباد میں ساتویں محرم الحرام کاجلوس روایتی مذہبی عقید ت واحترام اور جذبے کے ساتھ برآمد

Published on November 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

unnamed
ہارون آباد(یواین پی)ہارون آباد میں ساتویں محرم الحرام کاجلوس روایتی مذہبی عقید ت واحترام اور جذبے کے ساتھ برآمد کیاگیاجلوس مقررہ وقت پر مرکزی امام بارگاہ ہارون آباد سے برآمد ہوا جس کے شرکاء نے عزاداری کرتے ہوئے امام عالی کے مقام کی کربلا کے میدان میں لازوال قربانی کوبھرپور خراج تحسین پیش کیااور اسے امت مسلمہ کے لئے مثال قرار دیامقررین نے کہاکہ امام عالی مقام نے لازوال قربانی پیش کرکے اسلام کو سربلند کیااور اسلام کی تاریخ میں ان کی قربانی ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائے گی جلوس میں عاشقان اہل بیت نے کثیر تعداد میں شرکت کی ساتویں محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔پولیس کے دستے مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض نبھاہ رہے ہیں۔سول ڈیفنس تحصیل ہارون آباد کا عملہ بھی جلوس کے ہمراہ ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog