اسوہ حسینی برداشت ، رواداری اور انسانیت سے محبت کا درس دیتا ہے،فردوس عاشق اعوان

Published on November 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments
44
سیالکوٹ۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی سے محرم الحرام کے تقدس کو پامال کرنے والے عناصر کے عزائم کو ناکام بنانا ہو گا ۔ اسوہ حسینی برداشت ، رواداری اور انسانیت سے محبت کا درس دیتا ہے۔ مذہب کے نام پر تفریق کے ذریعہ امت مسلمہ میں نفرت کے بیج بونے والے افراد یا گروپ اسلام کے کے حقیقی دشمن ہیں ۔ بین الاقوامی استعماری طاقتیں اپنے مفادات کے حصول کے لئے دنیا بھر میں مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر اسلام کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ۔ ایک اللہ ، ایک رسول ، ایک کتاب الہیٰ ، قرآن پاک ماننے والے فرقہ وارانہ سازشوں سے لاتعلق ہو کر یہودی اور غیر مسلم طاقتوں کے عزائم کو ناپاک بنا سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عاشورہ محرم الحرام کے حوالہ سے امن و امان اور انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ کربلا ایک ایسی درسگاہ ہے جو ہمیں کلمہ حق کو بلند کرنے اور باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے ۔ فلسفہ حسینی کے پرچا ر اور اس پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔حقوق العباد اسلام کا بنیادی جز ہے اور محرم الحرام میں دہشت گردی اور مذہبی منافرت پھیلا کر دوسروں کی دل آزادی کا باعث بننے والے عناصر اسلام کے حقیقی تشخص کو مجروح کر رہے ہیں ۔ عوام الناس اپنی صفوں میں موجود ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے ایسی سوچ کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔
Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme