ایف ا ے،ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات7اپریل سے شروع ہونگے

Published on November 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,092)      No Comments

111
کوئٹہ۔۔۔بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے اعلامیہ کے مطابق ایف اے/ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات سال 2014 ؁ء 7اپریل 2015 ؁ء سے شروع ہونگے۔ جس کیلئے امتحانی فیس اور فارم بغیرلیٹ فیس کے 20دسمبر 2014 ؁ء مقرر کی گئی ہے ۔ جبکہ 200روپے لیٹ فیس کے ہمراہ 30دسمبر 2014 ؁ء، دوگنا فیس کے ہمراہ 10جنوری 2015 ؁ء اور تین گنا فیس کے ہمراہ 20جنوری 2015 ؁ء تک امتحانی فارم وفیس جمع کرائی جاسکتی ہے۔اعلامیہ کے مطابق ، سائنس گروپ پارٹ1(ریگولر) اور آرٹس گروپ پارٹ 1(ریگولر) کی امتحانی فیس 1600روپے جبکہ سائنس گروپ پارٹ II(ریگولر)اور آرٹس گروپ پارٹ llْ(ریگولر) کی امتحانی فیس 1600روپے ، جبکہ سائنس گروپ پارٹ lاورll(ریگولر)کی جامع فیس مبلغ 1800روپے اور آرٹس گروپ پارٹ lاورllکی جامع فیس 1700روپے مقرر کی گئی ہے اورتین گنا فیس بمعہ50روپے یومیہ کے ساتھ 20جنوری2015ء تک امتحانی فارم اور فیس جمع کرائی جاسکتی ہے جبکہ رجسٹریشن فیس 600روپے مقرر ہوگی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog