انجرڈ احمد شہزاد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے آؤٹ

Published on November 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments

33
ابوظہبی ۔۔۔ بیٹنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والے پاکستانی اوپنر احمد شہزاد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔ 22 سالہ احمد شہزاد ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کورے اینڈرسن کی بال سر پر لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ طبی معائنہ کے بعد ان کے سر میں ہیئر لائن فریکچر کی تشخیص ہوئی۔ ڈاکٹرز نے انہیں 6 سے 8 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے آرام کے مشورے کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے احمد شہزاد کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题