بورے والا،نازیہ تبسم سے مبینہ زیادتی کرنے والے تینوں ملزم محسن ،مقبول ،محمد رمضان معطل

Published on November 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

THQ
بورے والا(یواین پی) ٹی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اکرم رانا نے ہسپتال میں علاج کیلئے آنے والی خاتون نازیہ تبسم سے مبینہ زیادتی کرنے والے تینوں ملزموں محسن ،مقبول ،محمد رمضان کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی ہے اور اس کی رپورٹ ای ڈی او ہیلتھ کو ارسال کر دی گئی ہے ۔پولیس نے ملزمان کی گرفتا ری کیلئے ہسپتال کی کالونی میں چھاپے مارے مگر ابھی تک کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا ہے تاہم ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ دو ملزمان مقبول اور رمضان نے عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی ہے ۔ ملزمان کے رشتہ دار ڈاکٹر وقوعہ کو دبانے کیلئے میڈیاکے نمائندوں کو بھاری رقوم کی بھی پیشکش کرتے رہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme