پی اوایف چودہ فیکٹریوں پر مشتمل ایک بڑا صنعتی کمپلیکس ہے سید نسیم رضا

Published on November 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

pic pof taxila
ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی /یو این پی)سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارکے اراکین پر مشتمل ایک وفد نے چیئرپرسن سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی سعیدہ اقبال کی سربراہی میں پاکستان آرڈننس فیکٹریز کا دورہ کیا۔ پی او ایف آمد پر لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود،ہلال امتیاز (ملٹری) چیئرمین پی او ایف بورڈ نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چےئر مین پی او ایف بورڈ نے اپنے استقبالیہ کلمات میں وفد کو بتایا کہ پی او ایف کا بنیادی مینڈیٹ پاکستان کی مسلح افواج کو اسلحہ و گولہ بارود کی فراہمی ہے اور پی او ایف اپنی مسلح افواج کی اسلحہ و گولہ بارود کی سو فیصد ضروریات پوری کرنے کے بعد اپنی فاضل پیداواری صلاحیت دنیا کے تیس سے زائد ممالک کو برآمد بھی کر رہاہے۔ سید نسیم رضاچیف ایگزیکٹو واہ نوبل نے اپنی تفصیلی بریفنگ میں وفد کو بتایا کہ پی اوایف چودہ فیکٹریوں پر مشتمل ایک بڑا صنعتی کمپلیکس ہے جس میں چھ ذیلی ادارے اور چوبیس ہزار سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں۔پی اوایف نے ہمیشہ حالت جنگ و امن میں مسلح افواج کی طرف سے دئیے گئے اہداف کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا ہے ۔اس عظیم قومی ادارے کو مستقبل میں خود کفالت اور اسلحہ سازی کے جدید رجحانات سے ہم آہنگ کیا جائے گا اس سلسلے میں مختلف ممالک سے جوائنٹ وینچر کے ذریعے پلانٹ اور مشینری کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔ وفد کو پروڈکٹ ڈسپلے لاؤنج اورکچھ پیداواری یونٹس کا بھی دورہ کرایا گیا۔ جہاں انھوں نے اسلحہ و گولہ بارود کے پیداواری عمل کو دیکھا۔سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان نے پیداوار ی عمل میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور پی اوایف میں تیار ہونے والی مصنوعات کے اعلیٰ معیارکی تعریف کی اور یقین دلایا کہ وطن عزیز کے اس عظیم دفاعی ادارے کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے بھر پور معاونت کی جائے گی۔ وفد نے دفاعی پیداوار کے اس ادارے کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes