پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کی کوششیں ،پی سی بی کی کینیا کو دورہ پاکستان کی دعوت

Published on November 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 541)      No Comments

666
بورڈ نے کینیا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان اے سے محدود اوور کے 5میچوں کی سیریز کیلیے دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے
یاد رہے کہ مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم کی بس پر حملے کے بعد سے کسی بھی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا لیکن اب امکا ن روشن ہیں
لاہور(یو این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کیلیے اقدامات تیز کرتے ہوئے کینیا کی ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی ہے،کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ پی سی بی نے کینیا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان اے سے محدود اوور کے پانچ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے،یاد رہے کہ مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم کی بس پر حملے کے بعد سے کسی بھی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور پاکستان کو اپنی تمام ہوم سیریز نیوٹرل مقام پر کھیلنی پڑیں تاہم اب پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کی امید ہو چلی ہے۔پی سی بی کی دعوت پر کینیا کی ٹیم نے بھی گہری دلچسپی ظاہر کی ہے اور وہ پاکستان اے ٹیم سے کھیلنے کیلیے پرجوش ہیں، امید ہے کہ بورڈ سے بات چیت کے بعد 20 سے 29 نومبر کے درمیان پاکستان ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔یہ گزشتہ ماہ میں دوسرا موقع ہے کہ پاکستان نے کسی ایسوسی ایٹ ٹیم کو پاکستان آکر کھیلنے کی دعوت دی ہے۔اس سے قبل ستمبر میں آئرلینڈ نے بھی پاکستان آ کر کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن اس سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد آئرش ٹیم نے پاکستان آنے سے معذرت کر لی تھی،پاکستان نے رواں سال کے آغاز میں سری لنکا سے بھی پاکستان آ کر کھیلنے کی درخواست کی تھی لیکن اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے تھے۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق دونوں ملک پاکستان میں سیریز کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں، ابھی تک معاملات طے نہیں ہوئے لیکن ہمارامنصوبہ ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں سیریز منعقد کرائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس سیریز سے مالی فوائد تو حاصل نہیں ہوں گے لیکن وہ پاکستان آکر کھیلنے کے خواہشمند ہیں اور ہم ان کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بنگلہ کرکٹ بورڈ نے بھی دو مرتبہ پاکستان آنے کا وعدہ کیا لیکن پھر سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد بناتے ہوئے آنے سے انکار کردیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes