گورنر سندھ نے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ کا افتتاح کر دیا

Published on November 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

111
کراچی۔۔۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ہفتہ کو جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ کا افتتاح کردیا ہے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے یونیورسٹی میں آمدورفت کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا اور اساتذہ اور طلبہ کے لئے سہولتوں کو موثر بنانے پر زور دیا۔ گورنر نے یونیورسٹی میں سرویلنس کیمروں، سیکورٹی اور کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کو فعال کرنے کے لئے ضروری ہدایات دیں۔ قبل ازیں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صحت و صفائی اور ٹریفک نظام کا جائزہ لیا اور بہتری کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایت بھی کی۔ گورنر سندھ نے یونیورسٹی روڈ پر 2 مختلف جگہوں پر پانی اور سیورج لائن میں خلل کی وجہ سے سڑک پر رکاوٹ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme