کراچی ؛حساس اداروں کی نگرانی میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

Published on November 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments

666
کراچی۔۔۔کراچی میں پہلی بار حساس اداروں کی نگرانی میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ پندرہ خطرناک ترین کونسل میں ہدف حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔کراچی کی ستانوے یونین کونسل ایک طرف اور گیارہ حساس ترین یونین کونسل ایک طرف،گڈاپ، بلدیہ اورنگی،سائٹ، لیاقت آباد،، بن قاسم، لانڈھی اور کورنگی میں پولیو ورکرز کڑی سیکیورٹی میں دو لاکھ تینتالیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلارہے ہیں۔اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ نے میڈیا کو بتایا کہ اس بار پولیو ورکرز کی سیکیورٹی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی لیکن ان ورکرز کے بقایا واجبات کا کیا ہوا؟ اس کا جواب ٹاؤن ہیلتھ آفیسر کورنگی سے لیجیے،اسسٹنٹ کمشنر کورنگی نے تصدیق کی کہ حساس اداروں نے پہلی بار انسداد پولیو مہم کا سیکیورٹی پلان مانگا تھا۔تین روزہ خصوصی مہم میں آٹھ سو چھہتر پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کی اولین ذمیداری پولیس اور رینجرز کی ہے،جبکہ حساس ادارے بیک اپ سپورٹ کے طور پر سیکیورٹی معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔کراچی میں سال رواں پولیو کے بائیس کیسز منظرعام پر آچکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes