شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران مزید 34 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان بھی شہید

Published on November 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 934)      No Comments

666
شمالی وزیرستان(یو این پی)دتہ خیل میں آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج کے سرچ آپریش اور فضائی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور غیر ملکیوں سمیت 34 دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 جوان شہید اور 4 زخمی ہو گئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے گزشتہ صبح شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور غیر ملکیوں سمیت 27 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، پاک فوج کے جوانوں نے گزشتہ شب بھی دتہ خیل میں سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 7 دہشتگرد مارے گئے جب کہ مقابلے میں 3 جوان شہید اور 4 زخمی بھی ہوئے،واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 30 دہشتگرد ہلاک ہو ئے تھے جبکہ جون سے جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک 1300 سے زائد دہشتگرد مارے جا چکے ہیں جن میں بڑی تعداد ازبک دہشت گردوں کی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes