رومانیہ کے شہر سیبیو کے میئر نے صدارتی انتخاب میں وزیراعظم کو شکست دے دی

Published on November 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments
666
بخارسٹ (یو این پی) رومانیہ کے شہر سیبیو کے میئر کلاس آئیوہانس نے وزیراعظم وکٹر پونٹا کو شکست دے کر صدارتی انتخاب جیت لیا۔ کلاس آئیو ہانس کیلئے انتخابات میں فتح نہ صرف غیر متوقع تھی بلکہ حیران کن بھی ثابت ہوئی۔ وکٹر پونٹا نے انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے آئیو ہانس کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ عوام کا فیصلہ ہمیشہ درست ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم جمہوری ملک کے باشندے ہیں جہاں فیصلے کا حق عوام کو ہے۔ ان انتخابات میں رومانیہ کے بیرون ملک مقیم 3 لاکھ سے زائد شہریوں نے بھی ووٹ ڈالے۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes