امتِ مسلمہ کو آج حسینی نظام بپا کرنے کے لیے یزیدی نظام کے خلاف اٹھنے کا عہد کرنا ہوگا: علامہ افتخار احمد چشتی

Published on November 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments

Molana 2اوسلو (نمائندہ) ناروے کے دارالخلافہ اوسلو میں جامعہ اسلامیہ ھولملیہ نے گذشتہ دنوں حضرت امام حسین ؑ کی
یاد میں شہادتِ امام حسین کانفرنس منعقد کی جس میں قرب و جوار سے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز کلامِ الٰہی سے کیا گیا اور حضور نبی کریم ﷺ
کی بارگاہِ اقدس میں معروف نعت خوان حضرات ہارون قیوم اور حاجی غیاث کیانی نے عقیدتوں کے پھول نچھاور کیے۔ شہادت امام حسین ؑ کانفرنس میں جامعہ اسلامیہ ھولملیہ کے امام و خطیب اور نوجوان مذہبی سکالر علامہ افتخار احمد چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظالم قوتیں ؛ وحدتِ اسلامی کو پارہ پارہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں ۔ مسلم امہ کو آج یزید ی نظام کے خلاف اٹھنے کا عہد کرنا ہوگا تاکہ ہم اپنی ظاہری اور باطنی زندگیوں میں حسینی نظام بپا کرسکیں۔ علامہ صاحب نے مزید کہا کہ اہلِ بیت کی محبت جزوِ ایمانی ہے۔ حسنین کریمین سے محبت دراصل حضور نبی کریم ﷺ سے محبت ہے اور حضور نبی کریم ﷺ سے محبت، اللہ سے محبت ہے۔ انہوں نے شریکِ محفل خواتین سے کہا کہ خواتین ؛ سیدہ فاطمۃ الزہراء ؑ اور سیدہ زینب ؑ کے مثل کردار ادا کریں اور اپنی زندگی ؛پاک بیبیوں کی سنت کے مطابق گزاریں۔ کانفرنس کے آخر میں علامہ نے اجتماعی دعا کروائی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم اپنی زندگیاں ان مقدس ہستیوں کی سنت کے مطابق گزاریں اور اللہ تعالیٰ ؛ ہم میں ان پاک ہستیوں جیسا تقویٰ اور پرہیز گاری پیدا  کریں۔ پروگرام کے آخر میں لنگرِ حسینی کا بھی انتظام کیا گیا۔

Molana 1

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme