جاپان اور چین میں زلزلہ سے ایک شخص ہلاک ، درجنوں افراد زخمی ہوگئے

Published on November 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 459)      No Comments

22
ٹوکیو/بیجنگ۔۔۔ وسطنی جاپان اور چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان میں زلزلہ کے شدید جھٹے محسوس کئے گئے، زلزلہ سے ایک شخص کے ہلاک اوردرجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق وسطی جاپان میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.2 درجہ تھی، جاپانی میڈیا کے مطابق زلزلہ سے متعدد گھر مسمار ہوگئے اور ملبہ تلے دبے 15 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ دریں اثناء چین کے صوبہ سیچوان میں آنے والے5.8 درجہ شدت کے زلزلہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 12 افراد کے زخمی ہوگئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes