
لاہور(یواین پی) بے لگام میڈیا کے اس آزاد اور تیز رفتار دور میں ہم اپنے ماضی کو بھولتے جا رہے ہیں، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے بڑوں کے نقش قدم پر چلیں، انکی مثبتانہ سوچ اورواضع اصولوں پرچلتے ہوئے اپنے وطن کو کامیابیوں سے ہمکنارکرائیں، ہماری نسل کا دماغ بہت تیز ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ اس میڈیا کی آزادی اوروقت کی تیز رفتاری میں غلط فیصلوں کی وجہ سے طوفان کھڑا ہوجائے یہ بات نمائندہ سے بات چیت کے دوران ڈائریکٹر طلال فرحت نے نجی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا میڈیا میں آزادی ایک حد تک پونی چاہیے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ڈراموں، فلموں اور دیگر اینٹرٹینمنٹ میں وہ قدریں دوبارہ نئی جدت کے ساتھ پیش کریں جونئی نسل نہیں جانتی، ماضی کے جتنے سینئرز ادا کار اور ادکارائیں ہیں ان کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے ان جیسے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کر کے ا وران ہستیوں کوخراج عقیدت پیش کریں جن کی وجہ سے پاکستان کی میڈیا انڈسٹری ابھی تک سانس لے رہی ہے۔