عمران خان اپنی ناکامی کو چھپانے کی کوششیں کررہے ہیں،ماروی میمن

Published on November 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments

222
اسلام آباد (یو این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اطلاعات و نشریات کی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،عمران خان اپنی ناکامی کو چھپانے کی کوششیں کررہے ہیں ۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کے تمام شارٹ کٹ کے خواب چکنا چور ہونگے لگتا ہے کہ تحریک انصاف تشدد کی طرف جا رہی ہے۔ ماروی میمن نے کہاکہ عمران خان پی ٹی آئی کے پارلیمنٹرین کے ساتھ بغیر کسی وجہ کے گیم کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی صوبہ خیبر پختوانخوا میں قائم حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت ملک و عوام کے جان و مال کے تحفظ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اسی سلسلہ میں تمام ضروری اقدام کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی 30نومبر کا جلسہ مکمل ناکام ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes