سپریم کورٹ، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بارے کیس کی سماعت آج ہو گی

Published on November 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

444
عدالت کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن پوری ہونے میں ایک دن باقی رہ گیا ہے، وزیر اعظم نواز شریف، قائد حزب اختلاف کے درمیان کسی نام پر اتفاق نہ ہو سکا
اسلام آباد(یو این پی) سپریم کورٹ مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت کل (سوموار کو ) کرے گی چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل تین رکنی بنچ بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدر کی طرف سے دائر کیس کی سماعت کرے گا یاد رہے کہ 13نومبر کو سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے 24نومبر کی ڈیڈ لائن دیتے ہوے خبردار کیا تھا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہ کی گئی تو بطور قائم مقام کام کرنے والے چیف الیکشن کمشنر سپریم کورٹ کے جج جسٹس انور ظہیر جمالی کی تقرری واپس لے لی جائے گی دوسری جانب تا حال وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کے لیے کسی حتمی نام کا فیصلہ نہیں کیا جا سکا جبکہ عدالتی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے عدالت نے اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ سے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بارے حکومتی موقف طلب کر رکھا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes