ہارون آباد میں وکلاء اور نادراکے عملہ میں تلخ کلامی کامعاملہ شدت اختیار کر گیا

Published on November 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

unnamed
ہارون آباد(یواین پی )ہارون آباد میں وکلاء اور نادراکے عملہ میں تلخ کلامی کامعاملہ شدت اختیار کر گیا ،وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ، ٹائر جلا کر قائد اعظم روڈ بلاک کر دیا اور نادار کے عملہ نے احتجاجا نادرادفتر کا تالے لگا کر کام چھوڑ ہڑتال کر دی ۔نادرا عملہ کی جانب سے وکلاء کے خلاف مقدمہ درج تاحال کوئی وکیل گرفتار نہ ہو ا ہے مبینہ اطلاعات کے مطابق وکلاء نے بھی مقدمہ درج کروانے کے لیے رٹ پٹیشن دائر کر دی تا حال وکلاء کی جانب سے نادر اکے عملہ کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوئی ہے ۔وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر قائد اعظم روڈ کو بند کر دیا اور تھانہ سٹی پولیس اور نادرا کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے ۔ہارون آباد میں گزشتہ روز وکلاء اور نادرا کے عملہ میں غیر متعلقہ شخص کو شناختی کارڈ نہ دینے کی وجہ سے تلخ کلامی ہوئی تھی جو شدت اختیار کر گئی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy