حکومت خود کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے معاملات میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتی ہے ،قریشی

Published on November 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

05
حکومت کی ایما پر پولیس تحریک انصاف کے کارکنان کو حراساں کررہی ہے، معمر افراد کو بھی دھمکایا جارہا ہے، وائس چیئرمین پی ٹی آئی
ایک طرف حکومت مذاکرات کی بات کررہی ہے اوردوسری طرف انتقامی کارروائیاں جاری رکھیں ہوئی ہیں، میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تیس نومبر کو ہمارا احتجاج پرامن ہوگا، حکومت خود ہمارے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے معاملات میں بگاڑ پیدا کرنا چاہ رہی ہے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہے،اور تیس نومبر کے جلسے کو سبوتاڑکرنے کیلئے مشکلات پیدا کررہی ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کی ایما پر پولیس تحریک انصاف کے کارکنان کو حراساں کررہی ہے، معمر افراد کو بھی دھمکایا جارہا ہے، ٹرانسپورٹ بند کی جارہی ہے،کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں،شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ ایک طرف حکومت مذاکرات کی بات کررہی ہے اوردوسری طرف انتقامی کارروائیاں جاری رکھیں ہوئی ہیں، ان کہنا تھا کہ تیس نومبر دھرنا پرامن ہوگا اور عوام نظام کی تبدیلی کیلیے گھروں سے باہر نکلیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes