خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن خیبر ون کے نتیجہ میں آئی ڈی پیز کی تعداد 5 لاکھ 31 ہزار 600 تک پہنچ گئی

Published on December 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 623)      No Comments

555
اسلام آباد (یو این پی) خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن خیبر ون کے نتیجہ میں بے گھر افراد (آئی ڈی پیز) کی تعداد 5 لاکھ 31 ہزار 600 تک پہنچ گئی، خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج کی جانب سے بے گھر افراد کو فری ٹرانسپورٹ فراہم کی جا رہی ہے جبکہ بے گھر افراد کیلئے چار کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں۔ وزارت سیفران کے ترجمان کے مطابق خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے، حکومت کی جانب سے بے گھر افراد کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ بے گھر افراد کی رہائش کیلئے چار کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بے گھر افراد کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں، اب تک خیبر ایجنسی کے تین لاکھ 15 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر ایجنسی کے بے گھر افراد کو شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی طرح ماہانہ بنیادوں پر نقد مالی امداد دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes