حکومت کو کسی بھی حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دینے کا کوئی اختیار نہیں‘ عابد شیر علی

Published on December 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

111
اسلام آباد ۔۔۔ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی بھی حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دینے کا کوئی اختیار نہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ہر روز اپنے بیان کو تبدیل کرنے کی عادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنے اور احتجاج کے باعث ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا جبکہ سری لنکا‘ قطر اور چین سمیت مختلف ممالک کے سربراہوں نے پاکستان کے دورے ملتوی کیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کی جان اور کی حفاظت کی ذمہ دار ہے۔ عابد شیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی اچھی کارکردگی کی بنیاد پر 2018ء میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد بھی کامیاب ہوکر دوبارہ حکومت تشکیل دے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes