پاکستانی شاہین ’’لالہ‘‘ کی قیادت میں(آج) میدان میں اتریں گے

Published on December 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 727)      No Comments

22
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا، جبکہ دوسرا میچ پانچ دسمبر کو ہوگا
جیت کے حوالے سے پاکستان کا پلہ بھاری، دونوں ٹیموں کے مابین اب تک9 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے،نیوزی لینڈ نے تین میچز میں اور پاکستان نے چھ میچز میں فتح حاصل کی
لاہور (یو این پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز آج چار دسمبر کو دوبئی میں ہونے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے ہوگا ۔میچ پاکستان وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ پانچ دسمبر کو ہوگا ۔پاکستان اور نیوزلینڈ کے مابین جیت کے حوالے سے پاکستان ٹیم کا پلہ بھاری ہے دونوں ٹیموں کے مابین اب تک9 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے ہیں جس میں سے نیوزی لینڈ نے تین میچز جیتے اور پاکستان کی ٹیم نے چھ میچز میں فتح حاصل کی ۔یونی ویژن نیوز پاکستان کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین 2009میں انگلینڈ میں ایک میچ کھیلا گیا جو کہ پاکستان کی ٹیم نے جیتا ،2010میں نیوزی لینڈ میں تین میچز کھیلے گئے جن میں سے پاکستان نے ایک میچ جیتا جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دو میں فتح حاصل کی ۔ 2012میں سری لنکا میں دونوں ٹیموں کے مابین ایک میچ ہوا جو کہ پاکستان کی ٹیم نے جیتا ۔2009میں یو اے ای میں دونوں ٹیموں کے مابین دو میچز کھیلے گئے اور دونوں میں پاکستان نے فتح حاصل کی ۔2010میں ویسٹ انڈر میں دونوں ٹیموں کے مابین ایک میچ کھیلا گیا جو کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جیتا ۔پاکستان نے اب تک دنیا کی مختلف ٹیموں کے خلاف 83ون ڈے میچز کھیلے جس میں سے 49میچز جیتے ہارے اور دو میچز ٹائی ہوئے ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مجموعی طورپر دنیا کی مختلف ٹیموں کے خلاف 77میچز کھیلے جس میں سے 35جیتے اور 35میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم میں احمد شہزاد ،انور علی ،محمد حفیظ ،حارث سہیل،محمد عرفان ،اویس ضیاء ،رضا حسن ،سعد نسیم ،وکٹ کیپر سرفراز احمد ،شاہد آفریدی (کپتان )،سہیل تنویر ،عمر اکمل ،عمر گل ،وہا ب ریاض شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog