چٹخاروں کی بجائے سادہ اورزودہضم خوراک استعمال کی جائے ۔ مخدوم ارشادحاجی رفیق

Published on December 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 583)      No Comments

pk
لاہور(یواین پی )م حاجی عبدالطیف ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر حکیم مخدوم ارشاد نے کہا ہے کہ سردی کے اثرات منظرعام پرآرہے ہیں،بار ش ہونے سے وبائی امراض میں کمی آنے کی امید ہے۔ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے لباس اورخوراک کی موسم سے مطابقت انتہائی ضروری ہے۔بیماریوں سے بچاؤکیلئے خاطرخواہ اختیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔لوگ اپنے بچوں اوراپنے آپ کوسردی سے بچانے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں۔جہاں مضرصحت اور ناقص غذاؤں سے پرہیزکی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتاوہاں شہری کسی قابل ڈاکٹریامستندطبیب کی تشخیص اورتجویزکے بغیردواؤں کے استعمال سے گریز کریں ۔وہ حکیم حاجی عبدالطیف ٹرسٹ کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ حاجی محمدرفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نے مزید کہا کہ شہری بازاری چٹخاروں کی بجائے سادہ اورزودہضم خوراک استعمال کریں ۔ صحت کے حوالے سے زیادہ ترمسائل ہمارے اپنے پیداکردہ ہیں ،سادگی اورکفایت شعاری میں عافیت اورسمجھداری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلی خوراک کے ہضم ہونے تک دوسری خوراک کاستعمال انسانی صحت کیلئے مناسب نہیں۔ناقص کوکنگ آئل اورگھی کے استعمال سے انسانی کے اندرونی نظام میں بگاڑپیداہوتا ہے ۔اچھی صحت کیلئے خوراک کے معیار پرہرگزسمجھوتہ نہ کیاجائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme