شیخ رشید احمد کے اثاثوں سے متعلق انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

Published on December 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

  2
راولپنڈی۔۔۔الیکشن ٹربیونل کے جسٹس وامق جاوید مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان کی شیخ رشید احمد کے اثاثوں سے متعلق انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت آج (منگل) کو کریں گے‘درخواست گذار کے وکیل شیخ رشید کی بیان حلفی پر جرح مکمل کریں گے۔گذشتہ سماعت کے دوران جسٹس وامق جاوید پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان کی درخواست جس میں شیخ رشید احمد کے گواشوروں کو چیلنج گیا تھا میں درخواست گذار کے وکیل نے شیخ رشید احمد کی جانب سے داخل کرائے گئے بیان حلفی پر جر ح کے دوران مختلف سوالات کیے ‘ڈیڑھ گھنٹہ جرح جاری رہنے کے بعد جسٹس وامق جاوید نے سماعت 9دسمبر تک ملتوی کر دی تھی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog