کبڈی ورلڈ کپ 2014ء،پاکستانی مینز ٹیم کی فتوحات برقرار

Published on December 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 544)      No Comments

10 تاران (یو این پی) پانچویں مینز کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے فتوحات برقرار رکھتے ہوئے انگلینڈ کو 58-31 پوائنٹس سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ خواتین ٹیم کو مسلسل دو فتوحات کے بعد نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ایونٹ کے میچ میں پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے تھا، پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف انگلش ٹیم کو 31 کے مقابلے میں 58 پوائنٹس سے زیر کر کے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ محمد خان، خلیل، رحمان اشتیاق، مشرف جاوید، محمد رمضان اور علی شان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ڈنمارک کو شکست دی تھی۔ دوسری جانب خواتین ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان ویمن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 38-30 پوائنٹس سے شکست دی۔ پاکستانی ویمن پہلے ہی مسلسل دو میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy