پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعدنئے کرایوں پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جا رہا ہے شو کت علی

Published on December 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

13-12-2014
وہاڑی(یواین پی) صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ملک شو کت علی نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرول کی قیمتوں میں اتنی کمی واقع ہوئی ہے اس کے ساتھ ساتھ کرایوں میں کمی کی گئی ہے اور نئے کرایوں پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جا رہا ہے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سیکرٹریز اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور انہیں سختی سے کہا گیا ہے کہ نئے کرایوں پر عملدرآمد کروائیں اور زیادہ کرائے کی صورت میں فوری کا رروائی عمل میں لا ئیں ان خیالات کااظہارانہوں نے جنرل بس سٹینڈ پر معا ئنہ کے دوران کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مہر امیر بخش ، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے رانا محمد سلیم ، ٹی ایم او میاں اظہر ، ڈی ایس پی ٹریفک راجہ شا ہد نذیر ، ٹی او آر راؤ نعیم، شا ہدسلیمی بھی مو جو د تھے اس موقعہ پر انہوں نے اے سی اور نا ن اے سی سٹینڈ پر مقرر کردہ کرایہ نامہ کا جا ئزہ لیا اورمسا فروں کو جاری کردی ٹکٹوں کی بھی جا نچ پڑتال کی

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题